31 اگست، 2024، 9:37 PM

خلیج عمان میں تجارتی کشتی پر میزائل حملہ

خلیج عمان میں تجارتی کشتی پر میزائل حملہ

برطانوی کمپنی نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں تجارتی کشتی پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی کمپنی کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج عمان میں نامعلوم افراد نے تجارتی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج عمان میں تجارتی کشتی پر دو میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ تجارتی کشتی یمنی سمندری حدود سے گزر رہی تھی۔

دوسری جانب واقعے کے بارے میں یمنی میڈیا نے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ خلیج عمان اور بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد متعدد کشتیوں کو بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News ID 1926289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha